Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر بھی پابندی

محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی۔

اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، کسی بھی ڈیوائس سے نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جلوس کے راستوں میں اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، پنجاب بھر میں ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزرگ شہری، خواتین اورسکیورٹی اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنی ہیں، ڈبل سواری پر پابندی 7 سے 10 محرم الحرام تک رہے گی۔

Related posts

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

سپریم کورٹ نے 2 صوبوں سے قرآن کی لازمی تعلیم پر جواب مانگ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment