Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن، رنز کا ڈھیر، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو کریز پر سعود شکیل 35 رنز اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے اور پاکستان نے 328 رنز بنا رکھے تھے اور ا س کے چار کھلاڑی آؤٹ تھے۔

آج پہلی وکٹ نسیم شاہ کی گری، انہوں نے 33 رنز بنائے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لئے سلمان آغا آئے، سعود شکیل 67 رنز اور سلمان آغا بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے کھانے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 397 بنا لئے ہیں، گزشتہ روز عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو چکی ہے۔

Related posts

رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

Mobeera Fatima

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد جہنم واصل

Mobeera Fatima

شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے نے دھوم مچا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment