Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام، فلم میں کام سے انکار کر دیا

معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے ‘فلم جوانی پھر نہیں آنی’ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ہدایتکار ندیم بیگ پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی کی تیسری فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہیں دونوں فلموں کے دوران نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق پہلے حصے میں ان کا کردار بغیر اطلاع کے محدود کر دیا گیا جس پر انہوں نے دوسرے حصے میں شمولیت سے انکار کر دیا، پھر ندیم بیگ کی یقین دہانی پر راضی ہوئیں مگر ایک بار پھر ان کے کردار کو کوئی اہمیت نہ دی گئی۔

Jawani (toh) Phir Nahi Ani – But you won't get your time or money back either

اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی لندن پروموشن میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ انہوں نے خود اپنی ٹکٹ بک کروائی تھی۔ ’’پوری ٹیم لندن روانہ ہو گئی اور مجھے بتایا تک نہیں گیا،‘‘ انہوں نے شکوہ کیا۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اُس وقت یاد کیا جاتا ہے جب ان سے کوئی کام ہوتا ہے، اور مطلب نکلنے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب میں اپنے وقار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے برابر کا احترام اور میرے کردار کا جائز مقام چاہیے۔

Jawani Phir Nahi Ani 2

Related posts

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

Mobeera Fatima

مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟

Mobeera Fatima

شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، عائزہ خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment