Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا

بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز اور معروف رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان، جنہوں نے شعلے، دیوار اور زنجیر جیسی سپرہٹ فلمیں لکھی ہیں، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ اعتراف کیا کہ اپنی بیوی سلمیٰ خان سے شادی کے راستے میں مذہبی رکاوٹیں حائل رہیں۔

سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ خان سے تعلق خفیہ طور پر شروع ہوا تھا، مگر جلد ہی فیصلہ کیا کہ اس رشتے کو خاندان کے سامنے لاو گا۔

انہوں کہا کہ سلمیٰ خان کا اصل نام سوشیلا تھا، سلمیٰ کے اہلِ خانہ سے پہلی ملاقات کے دوران سخت دباؤ میں تھا، مجھے ایسا لگا جیسے پورے مہاراشٹر کے لوگ ایک ساتھ جمع ہو گئے ہوں، سب مجھے دیکھنے آئے تھے جیسے میں کوئی نیا جانور ہوں۔

سلیم خان نے بتایا کہ سلمیٰ کے والد نے ان کے مذہب پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ہم نے تحقیق کی ہے، آپ تعلیم یافتہ ہیں اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، مگر مذہب ہمارے لیے مسئلہ ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ میرے اور سلمیٰ کے درمیان ہزار مسائل ہو سکتے ہیں، مگر مذہب کبھی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Related posts

بھارتی اداکار این ٹی آر جونیئر شوٹنگ کے دوران زخمی

Mobeera Fatima

جنگ عظیم دوم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ ، پی این سی اے میں پینٹنگ مقابلے کی نمائش

Mobeera Fatima

نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment