Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان خوفزدہ، نئی فلم کی شوٹنگ سے پہلے پوجا پاٹ رکھ لی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی ناکامی کے خوف سے شوٹنگ سے قبل پوجا پاٹ رکھ لی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم “بیٹل آف گالوان” کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کر دیا۔ فلم سکندر کی ناکامی کے بعد نئی فلم کی ناکامی کے خوف سے شوٹنگ سے قبل “گنیش پوجا” کا اہتمام کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

پوجا پاٹ کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی۔

سلمان خان کی نئی فلم “بیٹل آف گالوان” ایک حقیقی واقعے پر فلمائی جا رہی ہے۔ اس فلم میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والی جنگ کی کہانی شامل ہے۔

دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر کا ایک نیا موڑ قرار دے رہے ہیں۔

یہ فلم نہ صرف ایک جنگی ڈراما سسپنس ہے۔ بلکہ اس میں شائقین کے لیے بڑا سرپرائز بھی ہے۔ اس فلم میں پہلی بار سلمان خان اور بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی 2025 کو فلم کا آفیشل موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا۔ جو سلمان خان کے مداحوں میں بےحد پسند کیا گیا۔ اس فلم میں دکھائے گئے سلمان خان کے روپ کو اس سے قبل مداحوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

Related posts

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

فلم ٹائی ٹینک کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا رواں ماہ پاکستان آنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment