Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات میں سہ ملکی سیریز سے آغاز سے قبل تینوں ٹیموں کے کپتان نے پریس کانفرنس کی، جس میں افغانستان کے کپتان سے صحافی نے سوال کیا اور افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کہا۔

یہ جملہ سنتے ہی قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدلے اور وہ مسکرانے لگے، ان کی یہ مسکراہٹ چھپی نہ رہ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی ہے آج پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے ہے، اس ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیموں دو دو بار ایک دوسرے کے سامنے آئیں گی اور دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

Related posts

بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بھارتی چیف جسٹس کا جاتے ہوئے قوم کو وار روم کا تحفہ

Mobeera Fatima

افتخار چوہدری کی بحالی، نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کا فیصلہ بھی جمعہ کے روز ہی سنایا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment