Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہیں جنید صدیق نے پانچویں گیند پر صفر پر آؤٹ کر دیا، اوپنر بیٹر مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں صائم ایوب آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے، شاہد آفریدی نے 98 میچوں میں آٹھ بار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والی فہرست میں عمر اکمل پہلے نمبر پر ہیں، وہ 84 میچوں میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی کا ریکارڈ صائم نے صرف 44 اننگز میں برابر کیا ہے۔

صفر پر آؤٹ ہونے والوں بلے بازوں کی فہرست میں کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں وہ 58 میچوں میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی سات سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

Related posts

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ

Mobeera Fatima

فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10، 8 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز

admin

Leave a Comment