Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر نے بے بنیاد الزامات لگانے پر صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بے بنیاد الزامات لگانے پر صحافی نعیم حنیف کے خلاف 10  کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب صحافی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بغیر ثبوت اور توہین آمیز الزامات عائد کیے۔

قانونی نوٹس کے مطابق صحافی نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر نے لاہور کے والٹن علاقے میں ایک ایسے گھر میں قیام کیا جو مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔ اداکارہ نے ان الزامات کو جھوٹ، بے بنیاد اور کردار کشی کی کوشش قرار دیا۔

صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے کہا کہ ایسی بے بنیاد باتیں صرف عورتوں کی ساکھ خراب کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔

اداکارہ کی قانونی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر سات روز کے اندر عوامی معافی نہ مانگی گئی اور متعلقہ مواد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حذف نہ کیا گیا، تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Related posts

شاہ رخ خان اور آریان خان کی خفیہ انسٹاگرام ریل، مداح تجسس میں مبتلا

Mobeera Fatima

اینمل میں میرا کردارماضی کے کرداروں سے بالکل مختلف تھا، ٹریپتی ڈمری

Mobeera Fatima

ہمایوں سعید کا ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment