Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا عندیہ

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے بعد صدر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اشارہ دیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے کے لیے کئی دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر سے ملاقات باہمی مفاد کی بنیاد پر ہو گی ، یو اے ای ملاقات کیلئے موزوں جگہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

Mobeera Fatima

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، آئینی ترمیم پر مشاورت

Mobeera Fatima

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد سے زائد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment