Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

رضوان علی: "ایم ایم اے میں پاک–بھارت رقابت نہیں، میں ہمیشہ جیتا ہوں”

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

رضوان علی: "ایم ایم اے میں پاک–بھارت رقابت نہیں، میں ہمیشہ جیتا ہوں”

لاہور: پاکستان کے ناقابلِ شکست ایم ایم اے فائٹر رضوان علی کا کہنا ہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا: "کرکٹ میں ہم اکثر ہارتے ہیں، مگر ایم ایم اے میں میں نے ہمیشہ بھارتی فائٹرز کو شکست دی ہے، مقابلہ تب ہوتا ہے جب دونوں برابر ہوں!”

رضوان 23 اکتوبر کو دبئی میں بھارتی فائٹر رانا رودرا سنگھ کے خلاف ACA ایونٹ میں مقابلہ کریں گے، جسے جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فائٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ دنیا بھر میں 1.7 بلین افراد یہ فائٹ دیکھیں گے۔

رضوان (ریکارڈ 10-0) پاکستان کے کامیاب ترین فائٹر مانے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے: "تیاری مکمل ہے، رودرا سخت حریف ہیں، مگر میں فائٹ جلد ختم کرنا چاہتا ہوں۔ جیت تربیت اور ذہنی طاقت سے آتی ہے۔”

یو ایف سی کے اسکاؤٹس بھی ایونٹ میں موجود ہوں گے، اور ممکن ہے کہ یہ فائٹ رضوان کے یو ایف سی میں داخلے کا سبب بنے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد اور سرپرست ڈاکٹر رضوان افتاب احمد کو دیا، اور نوجوانوں کو ایم ایم اے میں آگے آنے کا مشورہ دیا: "یہ کھیل نہیں، جذبہ ہے۔ پاکستانی نوجوان محنت کریں، اور دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔”

Related posts

اذلان شاہ ہاکی کپ، ناقابلِ شکست پاکستان کینیڈا کیخلاف بھی فاتح

admin

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے اشعب عرفان نے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment