محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8 بجکر 41 منٹ پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر حکام کو دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے ، واقعے کے روز ساڑھے 10 بجے سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ، ڈی سی سوات، پی ڈی ایم اے اور اے ڈی سی ریلیف کو بار بار الرٹس بھیجے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی، سیاح دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے پھنس گئے۔
