گلیشیئر پھٹنے کے باعث سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے علاقے تالی داس کے مکینوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا گیا۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور پانی و بجلی اور رابطہ سڑکوں کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہے کو نقد انعام دیا جائے گا، چرواہے کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ بلا کر اس کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی جائے گی جبکہ غذر دائن کے علاقے میں بہترین ریسکیو کرنیوالے نوجوان کو بھی انعام سے نوازا جائے گا۔
