پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ،، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1794 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 460 پوائنٹس پر ہہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 2285 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر284 روپے 94 پیسے کا ہو گیا۔
