Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

افغانستان ٹیم کے کپتان اور اسپنر بائولر راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں ، سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف  21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے زیادہ وکٹون کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں 165 وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے اسی میچ کے دوران پہلے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے 36 سالہ ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا۔

Related posts

پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی ، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

Mobeera Fatima

آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment