Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹدلچسپ و عجیب

سپین میں پکاسو کی نایاب پینٹنگ نمائش تک پہنچنے سے پہلے لاپتہ

اسپین میں عظیم مصور پابلو پکاسو کی ایک قیمتی پینٹنگ نمائش تک پہنچنے سے پہلے ہی پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق پکاسو کی یہ نایاب تخلیق اسٹِل لائف وِد گٹار ساڑھے 6 لاکھ یورو مالیت کی ہے، جو مادِرِڈ سے گرانادا میں ہونے والی ایک آرٹ نمائش کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق 3  اکتوبر کو یہ پینٹنگ ایک وین کے ذریعے مادِرِڈ سے گرانادا منتقل کی گئی تھی، وین صبح 10 بجے نمائش ہال پہنچی، جہاں تمام آرٹ ورکس اتارے گئے، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ پیکجنگ میں کچھ چیزوں پر نمبر نہیں لگے تھے، جس کے باعث گنتی مکمل نہیں ہو سکی۔

نمائش کی تیاری کے دوران جب دوبارہ چیکنگ کی گئی تو پکاسو کی پینٹنگ لاپتہ پائی گئی، واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ کاخا گرانادا فاؤنڈیشن نے حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مکمل تعاون کرے گی۔

Related posts

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی جھلک منظرِ عام پر، تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

فرانسیسی شہری نے صحن کھودا تو سونے کی اینٹیں نکل آئیں

Mobeera Fatima

دھرمیندرکا انتقال، ایشا دیول اور ہیما مالنی کا شدید ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment