Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بیجنگ میں بارشوں سے تباہی ، 30 افراد ہلاک ، 80 ہزار بے گھر

چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے شمالی چین کے مختلف علاقوں، بشمول بیجنگ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

پیر کی شب تک بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کر لی ، سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مشرقی مضافاتی ضلع میون میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث متعدد سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ، حکام نے عوام سے غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

Related posts

تین ملکی بابا گورونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ آج سےشروع

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10، کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment