محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی آج سے پیر تک بارش ہونے کا امکان ہے، موجودہ بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوا ہے، اس وجہ سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں درمیانے سے ہلکے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
