Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، بعض مقامات پر اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور،سیالکوٹ ، نارووال، مری ، گلیات ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، ہری پور سانگھڑ، تھر پارکر، عمر کو ٹ، سبی، بدین اور ٹھٹھہ میں بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم ژوب ، موسیٰ خیل ، بار کھان ، لسبیلہ اور خضدار بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شدید بارش کے باعث خصوصاً گلیات، مانسہرہ ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ ، صوابی، وزیرستان اور ٹانک میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related posts

لگتا ہے بھارت نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھائی ہے، جاوید میانداد

Mobeera Fatima

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی

Mobeera Fatima

سونا 1400 روپے سستا ، فی تولہ 2 لاکھ ، ساڑھے 41 ہزار کا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment