Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مختلف مقامات پر بارش ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگورا ہو گیا تاہم اگلے ہفتے کیلئے بعض علاقوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں ، 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر  موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات نے 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ، شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

شدید گرمی کی لہر برقرار ، بارش برسانے والی ہوائیں آج ملک میں داخل ہونیکا امکان

Mobeera Fatima

28 مئی یوم تکبیرپر سرکاری چھٹی کا اعلان

admin

Leave a Comment