Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قائدِاعظم ٹرافی کا آغاز آج، رضوان سمیت کئی قومی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے

قائداعظم ٹرافی (quaid e azam trophy 2025) کا 68 واں ایڈیشن آج سے ملک کے چار شہروں کے پانچ مختلف گراؤنڈز پر شروع ہو رہا ہے، جس میں دس علاقائی ٹیمیں، بشمول دفاعی چیمپئن سیالکوٹ میدان میں اتریں گی۔

گزشتہ سال کے ایڈیشن میں سیالکوٹ نے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور کو سنسنی خیز میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس بار بھی دونوں ٹیمیں ابتدائی راؤنڈ میں پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دیگر چار مقابلے ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔

Related posts

وقار یونس نے صائم ایوب کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنےکا مشورہ دیدیا

Mobeera Fatima

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکا میں جب میچ شروع ہو گا تو پاکستان میں تاریخ بدل چکی ہو گی

admin

Leave a Comment