Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے۔ جبکہ یورپی یونین کو روس پر پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے بڑی مقدارمیں منشیات امریکہ آ رہی ہے۔ وینزویلا کا گینگ لیڈرز کے ساتھ کھڑا ہونا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے۔ اور اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسرائیل بھی ہمارا اتحادی ہے۔ اور دنیا بھر میں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے جو ٹھیک نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس سے متعلق محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ یورپ ہمارا دوست ہے لیکن تیل روس سے خریدتا ہے۔ اور امریکہ نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔ قدرتی گیس ہو یا سگریٹ روس سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔

Related posts

ایران، پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Mobeera Fatima

مودی سرکار کا پراپیگنڈا وار، تاج محل پر جھوٹی فلم بنا دی

Mobeera Fatima

ایشیا کپ 2025: تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے

Mobeera Fatima

Leave a Comment