Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم کا آغاز، بیوہ اور معذور ملازمین کے لیے خصوصی کوٹے

حکومت پنجاب نے پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم کے تحت مزدوروں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم میں بیوہ خواتین اور معذور ملازمین کے لیے بھی خصوصی کوٹے مختص کئے گئے ہیں۔

ورکرز فلیٹس اسکیم کے تحت مرحوم مزدوروں کی بیوہ خواتین کو 3 فیصد جبکہ معذور ورکرز 2 فیصد کوٹا رکھا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں لاہور اور قصور کے صنعتی مزدوروں سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں، سنڈا انڈسٹریل اسٹیٹ قصور میں قائم ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں درخواستوں کا عمل شروع ہوچکا ہے، جہاں 750 اپارٹمنٹس مستحق ورکرز کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ اب ورکرز کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے، فارم گھر بیٹھے سرکاری ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یا فارم ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (نارتھ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (ساوتھ) کے دفاتر سے بھی مفت حاصل کرسکتے ہیں، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا، گورنر خیبرپختونخوا کا علی امین کو چیلنج

admin

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment