Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنر پنجاب نے لے لی

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرتھیم پارک میں جہیز سیلاب میں بہہ جانے والی فیملی کو ملنے پہنچ گئے۔

سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی۔ تھیم پارک کے رہائشیوں نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھر دکھائے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا، ریڈ کریسنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میں خیمے لگا کر دیں گے۔

علاقہ مکینوں نے گورنر پنجاب سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا، کسی قسم کی سرکاری مدد، رہائشی خیمے، کھانا، طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اپنی مدد آپ تحت سیلاب سے اپنی جانیں بچائیں۔

Related posts

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں حیران کن اصلاح، 375 کھرب روپے کی غلطی

Mobeera Fatima

لاہور ، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment