Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کیجانب سے سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

سول ڈیفنس کے لیے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی فنڈ سے دی گئی۔ جبکہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا بھی ٹارگٹ دے دیا۔

50 کروڑ روپے کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ جن میں مائن ڈٹیکٹر، کیمرے اور الیکٹرک سائرن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ فنڈز سے آگ بجھانے کے آلات اور آئی ٹی کا سامان بھی لیا جائے گا۔

5 دن میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے ایک لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کرائیں۔ جس میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلا، آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ مشق بھی شامل تھی۔

Related posts

عوام کو ایک اور جھٹکا ، بجلی 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی

admin

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں شامل

admin

عمر اکمل، احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی، کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے، سرفراز

Mobeera Fatima

Leave a Comment