Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100  الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اس اسکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔

Related posts

پاکستان میں 68 فیصد رقبہ بنجر قرار دیا جا چکا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

ایلون مسک کا ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment