Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق نان رجسٹرڈ موبائل فونز کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے رجسٹر کرانا لازمی ہے، اس کے بغیر فون استعمال کرنا، خریدنا یا بیچنا جرم تصور ہوگا۔

اتھارٹی کے مطابق ایسے فونز اکثر اسمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں جن سے نہ صرف صارفین بلکہ ریاستی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے یہ اقدام پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں ایسے اقدامات سےموبائل اسمگلنگ اور فراڈ میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی اس اقدام سے نہ صرف سائبر سکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی فتح

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

پاکستان کی پہلی چینی آبدوز 2026 میں لانچ ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment