Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ آج سے دوبارہ شروع، زلمی کا کنگز سے ٹکراؤ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹائٹل دوڑ آج 9 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی پشاورزلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے لازمی میچز جیتنے ہوں گے گزشتہ سال کی رنرزاپ ٹیم ملتان سلطانز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جبکہ پشاورزلمی لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی، 19 مئی کو آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز سے مدِ مقابل ہوگی۔

کوالیفائراورفائنل سمیت آخری چاروں میچز 21 تا 25 مئی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، پی ایس ایل کی تقریب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا، گلوکارساحرعلی بگا اوراسرارشاہ لائیو پرفارم کریں گے۔

Related posts

محسن نقوی سے اماراتی وزیر کی ملاقات، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پی سی بی کا انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment