Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے اسکولوں میں چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن اسکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

اسکول کھولنے کے بارے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا

Mobeera Fatima

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

رشتہ داروں نے شادی نہ کرنے پر تعلق توڑ لیے، شائستہ جبین

Mobeera Fatima

Leave a Comment