Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کینیڈا میں معروف سکھ رہنما درشن سنگھ قتل،’را’ کے ملوث ہونے کے شواہد

بھارت کی خفیہ ایجنسی “را ” (RAW) کے مجرمانہ عالمی نیٹ ورک نے ایک بار پھر بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

کینیڈا میں بین الاقوامی کمپنی کینم انٹرنیشنل کے صدر اور معروف سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ وینکوور کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے درشن سنگھ کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کے قتل کے لیے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے، جو مختلف ممالک میں بھارتی سفارتی تنصیبات کی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درشن سنگھ سہسی کا قتل اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کا واضح ثبوت ہے۔

Related posts

پینٹاگان کا دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

Mobeera Fatima

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

Mobeera Fatima

ایرانی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment