Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر رائٹ آف وے فیس ختم

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کی تنصیب پر عائد رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اور وزارتِ آئی ٹی کے نیشنل فائیبرائزیشن پلان کے تحت رائٹ آف وے فیس ختم کردی گئی ہے، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ خواجہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اخراجات نمایاں حد تک کم ہوں گے۔

قومی شاہراہ اتھارٹی (NHA)، پاکستان ریلوے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے پالیسی پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئے ہیں۔

شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پہلے پاکستان میں سرکاری زمین پر 36 روپے فی میٹر اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں 200 سے 400 روپے فی میٹر تک وصول کیا جاتا تھا۔

Related posts

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے

Mobeera Fatima

ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment