وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت آج ہو گی۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی وزیراعظم شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کرینگے ، عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا، جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو الزام تراشی پر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
