Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکی صدر اور وزیرِاعظم نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جبکہ ان کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔

اس سے قبل شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد نے ملاقات کی جس میں  مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولی عہد نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ، دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

دریائے ستلج میں سیلاب کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، چھوٹی بڑی آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع

Mobeera Fatima

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

admin

وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

admin

Leave a Comment