پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
اوگرا قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو بھیجے گی، نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
