Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہمٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی ہے ،اوگرا آج شام پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئی، جس سے قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، فیصل کریم کنڈی

Mobeera Fatima

ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment