Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی، 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار24 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا۔

اس کے بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز ایک موقع پر انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

Related posts

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

Mobeera Fatima

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، وفود کے سربراہوں کے نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment