Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 795 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 281 روپے 82 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

سونے سمیت مختلف قیمتی تحائف، دبئی میں نئے سال پر محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلان

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ، تمام اہلکار محفوظ رہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment