اسلام آباد، سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کل ( جمعتہ المبارک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی تناؤ کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تینوں رہنما اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے وقت طے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں سیاسی رابطوں کے سلسلے کا حصہ ہیں، جن کے بعد تینوں رہنما بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پرمشاورت کی جا سکے۔
سیاسی حلقوں میں ان رابطوں کو قومی مفاہمت کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
