امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف امتیازی ڈیجیٹل پالیسیاں بنانے والے ممالک پر نئے ٹریف اور برآمدی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکسز، ڈیجیٹل سروسز قانون سازی اور ڈیجیٹل مارکیٹس ریگولیشنز امریکی ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچانے اور اس کے خلاف امتیاز برتنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو امریکی چِپس اور دیگر ٹیکنالوجی پر نئی برآمدی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اگرچہ ٹرمپ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے یہ بیانات براہِ راست یورپی ممالک اور اتحادیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جہاں کئی سخت ڈیجیٹل قوانین لاگو ہیں، جن میں یورپی یونین کی جانب سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے ذریعے آن لائن لائن کمپینوں پر سخت ضوابط لاگو کرنا، اور برطانیہ کا ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنا شامل ہے۔
