Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی، ناتھن لیون

آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر ناتھن لیون نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر میدان میں اُترے، تو یہ اُن کی بڑی غلطی ہوگی۔

ناتھن لیون، جو 139 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ اگرچہ پرتھ اور برسبین کی وکٹیں روایتی طور پر باؤنس والی ہوتی ہیں، مگر اسپنر کی موجودگی میچ کی رفتار میں اہم فرق ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر ٹیم میں ایک اسپنر ہونا چاہیے کیونکہ وہ کھیل کے ٹیمپو کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کسی اسپنر کی مہارت ان وکٹوں سے میل کھاتی ہو تو وہ آسٹریلیا میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر شامل ہیں، جن میں جوفرا آرچر، گَس ایٹکنسن، جوش ٹنگ، برائڈن کارس اور مارک ووڈ شامل ہیں، جبکہ بین اسٹوکس اور میتھیو پاٹس سپورٹ فراہم کریں گے۔

اسپن باؤلنگ کے شعبے میں صرف ایک خصوصی اسپنر، شعیب بشیر، کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ آل راؤنڈر ول جیکس اُن کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Related posts

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

admin

ایشیا کپ، آج پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment