اسلام آبا د: حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے، حج کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
سرکاری اور نجی اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن لازمی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، رجسٹریشن کروانے والے ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے،حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے،رواں برس پرائیویٹ ا سکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔
