Daily Systematic Metro News Breaking News
دلچسپ و عجیب

پکاسو کی خفیہ تصویر نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پیرس کے تاریخی ہوٹل ڈروؤ میں عالمی شہرت یافتہ مصور پابلو پکاسو کی نایاب اور طویل عرصے سے اوجھل پینٹنگ بَسٹ آف اے وومن وِد اے فلیورڈ ہیٹ تصویر تقریباً 37  ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہو کر فرانس کی سال کی سب سے بڑی آرٹ نیلامی ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فن پارہ 1943ء میں تخلیق کیا گیا تھا، جب دوسری عالمی جنگ کے دوران پیرس جرمن قبضے میں تھا، اس تصویر میں پکاسو کی محبوبہ اور میوز ڈورا مار کو دکھایا گیا ہے، جو خود بھی ایک معروف فوٹوگرافر، شاعرہ اور مصورہ تھیں۔

پینٹنگ 80 سال تک ایک فرانسیسی خاندان کی ملکیت میں رہی اور کبھی عوام کے سامنے پیش نہیں کی گئی، اسے دوسری جنگِ عظیم کے بعد 1944ء میں خریدا گیا اور نسل در نسل منتقل ہوتی رہی۔ نیلامی سے قبل ماہرین نے اس کی قیمت 8  ملین یورو لگائی تھی، مگر دنیا بھر سے 18  بولی دہندگان کے درمیان 35  منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے نے اس رقم کو کئی گنا بڑھا دیا۔

پکاسو تصویر

ماہرین کے مطابق یہ شاہکار پکاسو کے مشہور “ویمن وِد ہیٹس”  سلسلے سے تعلق رکھتا ہے، پینٹنگ میں ڈورا مار کے چہرے پر اداسی اور وقار کی ملی جلی کیفیت نمایاں ہے، جبکہ رنگوں کی تازگی آج بھی برقرار ہے کیونکہ اسے کبھی وارنش یا ری اسٹور نہیں کیا گیا۔

Related posts

آپ کیلیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ؟ جانیے، ستاروں کی چال سے

Mobeera Fatima

فرانسیسی شہری نے صحن کھودا تو سونے کی اینٹیں نکل آئیں

Mobeera Fatima

بلی کے پڑوسی کے گھر بار بار جانے کے باعث مالک پر بڑا جرمانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment