اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت مل گئی۔
واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے ، نیلامی نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہو گی۔ نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔
