ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ وہ اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود کو منوا رہی ہیں۔
اداکارہ عینا آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ صرف ان کے کام کو دیکھیں اوراسی پررائے دیں ان کی عمر ہمیشہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے جوابتدا میں ان کیلئے پریشان کن تھا۔
انہوں نے کہا کہ مگر اب وہ عمروالی باتوں کو اہمیت نہیں دیتی، میں واقعی 16 سال کی ہیں اور رواں سال 17 کی ہو جائوں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی زندگی کو موضوعِ بحث بنانے کے بجائے ان کے فن کو سراہا یا تنقید کا نشانہ بنایا جائے، یہی زیادہ بہتر ہے۔
