Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، پی سی بی

پی سی بی نے ون ڈے کے لئے محمد رضوان کی سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی تردید کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کیلئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تا حال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے، اس حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ون ڈے ٹیم کے لئے محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا اور ٹیسٹ ٹیم کے لئے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے

Mobeera Fatima

ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی، ناتھن لیون

Mobeera Fatima

پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی

admin

Leave a Comment