Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی کا انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ

پی سی بی بچوں کے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کوکرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کی سہولت بھی دے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بچوں کو سال بھر کیلئے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور ان کے تعلیمی اخراجات بھی پی سی بی اٹھائے گا۔چاروں شہروں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم حاصل کریں گے اور کرکٹ بھی سیکھیں گے۔

سیالکوٹ اکیڈمی انڈر 15 بچوں کے لئے ہو گی، فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کیلئے مختص ہوگی، ان اکیڈمیز کیلئے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی پر کیا جائے گا۔

ان اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے اسکول، کالج سمیت تمام اخراجات کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کیلئے مختص ہو گی۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment