Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

روس کے مشرق بعید میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت اچانک لاپتہ ہو گیا۔

اے این-24 ماڈل طیارہ سائبیریا کی انگارا ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کے ایک شہر  ٹِنڈا کی طرف جا رہا تھا جب ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوکر ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔

علاقائی گورنر واسیلی اورلوف کے مطابق طیارے کی تلاش کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ طیارے میں پانچ بچوں بمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد بھی سوار تھے، طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے، تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

طیارے کی آخری لوکیشن کے آس پاس کے علاقوں میں تلاش جاری ہے، تاحال طیارے کی کوئی اطلاع یا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔

 

Related posts

غزہ میں امداد کیلئے جانے والے بحری قافلے پر حملہ

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا، مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment