بینکاک: باکسنگ رِنگ میں بھارت کوپاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے۔
پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا، انہوں نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سمیر خان شروع سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، مقابلے کے آغاز سے قبل پاکستانی باکسر نے زیرو۔سکس کا اشارہ کیا تو بنٹی سنگھ نے پاکستانی باکسر کو دھکا دے دیا۔
اس دھکے کا بدلہ پاکستانی باکسر نے رنگ میں لیا اور پے در پے حملوں کے ذریعے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔
