پاکستان کے ای-گیمنگ اسٹار ارسلان ایش نے EVO France 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر ٹیکن 8 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ عالمی مقابلہ پیرس میں منعقد ہوا، جہاں دنیا کے صفِ اول کے ٹیکن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ارسلان ایش نے اپنے مخصوص پُرسکون انداز اور شاندار حکمتِ عملی سے ایک کے بعد ایک حریف کو شکست دی اور گرینڈ فائنل میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
یہ کامیابی ارسلان کے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی اضافہ ہے۔ اس سے قبل وہ EVO جاپان 2019، 2023 اور EVO امریکہ 2019، 2023، اور 2024 کے علاوہ ٹیکن ورلڈ ٹور 2023 جیت چکے ہیں، اور اب EVO فرانس 2025 بھی ان کے نام ہو چکا ہے۔
View this post on Instagram
یوں ارسلان ایش مجموعی طور پر سات EVO ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے چند عظیم ترین گیمرز میں شامل ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی فتح کی خوشی مناتے ہوئے ارسلان ایش نے یہ ٹائٹل اپنے ملک پاکستان اور اس کی عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا۔
I may be the one holding the trophy, but this win belongs to everyone who believed.
7th EVO title. Alhamdulillah. 🇵🇰💚 pic.twitter.com/9zzDM56eFZ— Twis | Arslan Ash (@ArslanAsh95) October 12, 2025
