Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی پہلی چینی آبدوز 2026 میں لانچ ہونے کا امکان

پاکستان اور چین کے درمیان 5 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے تحت چین کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال پاک بحریہ کی فعال سروس میں شامل ہو جائے گی۔

پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ‘گلوبل ٹائمز’ کیساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2028 تک 8 آبدوزوں کی فراہمی کا معاہدہ “خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔”

ان کے مطابق یہ جدید آبدوزیں پاکستان کی بحیرہ عرب اور بحرِ ہند میں نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔

دفاعی تعاون میں نئی پیش رفت

معاہدے کے تحت پہلی 4 آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی، جب کہ باقی 4 پاکستان میں اسمبل کی جائیں گی تاکہ مقامی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جا سکے۔

اب تک چین کے صوبہ ہوبے میں 3 آبدوزیں یانگ زی دریا میں لانچ کی جا چکی ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا، “چینی ساختہ آلات اور پلیٹ فارمز نہ صرف قابلِ اعتماد ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید اور پاکستان نیوی کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔”

Related posts

ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی ، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

admin

ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

admin

Leave a Comment