Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیشن کپ اسکواش، پاکستانی نوجوان فائنل میں پہنچ گیا

اوٹاوا: پاکستان نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیشن کپ اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میڈیاس کنوڈسن کو شکست دی۔ نور زمان نے اپنا سیمی فائنل باآسانی 11-3، 12-10 اور 11-03 سے جیتا۔

پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کے خلاف صرف 28 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اشعب عرفان کو سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی نے تین ایک سے شکست دی۔

واضح رہے کہ نیش کپ اسکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

Related posts

ایشیا کپ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل، گروپ بی کی دلچسپ صورتحال

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خان پر بھارتی صارفین کی سخت تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment